• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف اضلاع میں فلٹریشن پلانٹس کی مرمت و بحالی کےمنصوبے ترتیب دئیے،ترجمان محکمہ ہاؤسنگ

لاہور (خصوصی رپورٹر) ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق سیلاب متاثرین کی مشکلات کم کرنا حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں واٹر سپلائی نظام اور فلٹریشن پلانٹس کی مرمت و بحالی کے منصوبے ترتیب دیے گئے ہیں۔ خوشاب، گجرات، اٹک، جہلم، چکوال، ملتان اور بہاولنگر میں واٹر سپلائی بحالی کی منظوری لی جائے گی، جب کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 14 واٹر فلٹریشن پلانٹس بحال کیے جائیں گے۔ کل 7اضلاع کی 33اسکیموں کی منظوری کے لیے سمری وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو ارسال کی جائے گی۔
لاہور سے مزید