لاہور (نیوز رپورٹر) صدر یو ایم ٹی و سابق صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد نے کہا ہے کہ وقت کی قدر و قیمت کا درست شعورہی معاشرتی ترقی کی بنیاد ہے اورجو قوم وقت کی قدر کرنا سیکھ جاتی ہے،وہ ترقی اور تہذیب کے راستے پر گامزن ہوجاتی ہے، یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں ممتاز علمی و فکری تصنیف ʼʼوقت:سائنسی، مغربی اور اسلامی تصوراتʼʼ کی پُروقار تقریبِ رونمائی منعقد ہوئی۔ یہ کتاب مرحوم پروفیسر ڈاکٹر حسن سہیب مرادؒ کی علمی و فکری کاوش ہے، تقریب میں صدر یو ایم ٹی و سابق صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد، ڈاکٹر نوشابہ حسن مراد، پرووسٹ یو ایم ٹی ڈاکٹر اصغر زیدی، پروفیسر عابد شیروانی، ڈی جی یو ایم ٹی احمد عبداللہ اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید حسن نے شرکت کی۔ تقریب میں اساتذہ، طلبہ، محققین اور اہلِ قلم کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔