لاہور (پ ر) ریڈ بل پاکستان نے اپنے ایتھلیٹ اور سات مرتبہ ای وی او چیمپئن، ارسلان ایش کی ڈاکومنٹری فلم ʼʼارسلان ایش: کنگ آف ٹیکنʼʼ کا شاندار پریمیئر منعقد کیا۔ یہپر یمئر لاہور کے کیو سینما میں ایک پروقار تقریب میں ہوئی۔فلم ارسلان ایش کے گلی محلوں کے آرکیڈز سے عالمی ای سپورٹس کے نقشے پر اُبھرنے اور پاکستان کا نام روشن کرنے والے غیر معمولی سفر کو اجاگر کرتی ہے۔ یہ ڈاکو مینٹری ریڈ بل کی مقامی باصلاحیت کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے کی عکاسی کرتی ہے۔