• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرح سود برقرار رکھنے سےبزنس کمیونٹی میں غیر یقینی کی فضا مزید بڑھ گئی،میاں مصباح الرحمن

لاہور (نیوز رپورٹر) فاؤنڈرز گروپ کے چیئرمین میاں مصباح الرحمان اور اراکینِ مجلسِ عاملہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کے فیصلے سے بزنس کمیونٹی میں غیر یقینی کی فضا مزید بڑھ گئی ہے، جو ملکی معیشت کے استحکام کے لیے تشویشناک امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں سرمایہ کار پہلے ہی توانائی کے بلند نرخ، ٹیکسوں کے پیچیدہ نظام اور درآمدی مشکلات کے باعث پریشان ہیں، ایسے میں بلند شرح سود کاروباری لاگت کو مزید بڑھا رہی ہے۔
لاہور سے مزید