لاہور (جنرل رپورٹر) محکمہ صحت و آبادی پنجاب کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں ’’خاندانی منصوبہ بندی کے فروغ اور اس سے متعلق غلط فہمیوں کے ازالے‘‘ کے موضوع پر ایک روزہ کانفرنس منعقد ہوئی پنجاب کے مختلف اضلاع سے علما و مشائخ خطیب اور امام کی بڑی تعداد نے کانفرنس میں شرکت کی- صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی- صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیرنے کانفرنس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی اور بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ وقت کی اہم ضرورت ہے- بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ نہ ہونے کی وجہ سے ماں اور بچے دونوں کو صحت سے متعلقہ مسائل کا سامنا ہے-