لاہور (نیوز رپورٹر) سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا ہے، منگل کے روز پنجاب سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ترقیاتی پروگرام اور 2024-25 کے سپورٹس ایونٹس، سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ، انڈر 16ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اور2025-26کی اے ڈی پی سکیموں جائزہ لیا گیا سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب صوبہ میں سپورٹس کی ترقی کیلئے بھرپور کام کررہا ہے،2024-25میں سپورٹس کے میگا ایونٹس کا انعقاد کیا گیا، 2026میں انڈر16ٹ یلنٹ ہنٹ پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا،جس کا انعقاد ہر سال تسلسل کے ساتھ کروایا جائے گا، انڈر16 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سپورٹس کی ترقی کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہو گا جس کے بہترین کھلاڑیوں کو انڈوومنٹ فنڈ میں بھی شامل کیا جائے گا۔