• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بروقت علاج،صحت مند غذا اورمتحرک زندگی سے فالج سے بچاؤ ممکن، پرنسپل

لاہور (جنرل رپورٹر) پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج، پروفیسر فاروق افضل نے عالمی یومِ فالج کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فالج ایک خطرناک مگر قابلِ روک تھام بیماری ہے اور اگر اس کا بروقت علاج کیا جائے تو مریض کی زندگی اور معذوری دونوں کو بچایا جا سکتا ہے۔ دنیا بھر میں لاکھوں افراد ہر سال فالج کا شکار ہو کر اپنی جسمانی صلاحیتوں سے محروم ہو جاتے ہیں، جن کی بڑی تعداد وہ افراد ہیں جو غیر فعال طرزِ زندگی، تمباکو نوشی، غیر متوازن غذا، ہائی (بلڈ پریشر) اور شوگر کے کنٹرول نہ ہونے جیسے عوامل سے دوچار ہوتے ہیں۔ پروفیسر فاروق افضل نے کہا کہ فالج کے مریض کیلیے ہر لمحہ قیمتی ہوتا ہے، کیونکہ بروقت علاج ہی بحالی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔
لاہور سے مزید