پشاور (خصوصی نامہ نگار) انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز پشاور میں بزنس سٹڈیز کے طلبہ کیلئے آر ٹی آئی سے متعلق ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیاسیشن میں ڈپٹی ڈائریکٹر کمیونیکیشن آر ٹی آئی سید سعادت جہان نے طلبہ کو معلومات تک رسائی کے قانون اور اس کے تحت خیبر پختونخوا انفارمیشن کمیشن کے کردار اور ذمہ داریوں بارے لیکچر دیا۔انہوں نے کہا کہ طلبہ اس قانون کو اپنا مستقل ساتھی بنائیں ، اس قانون کے استعمال سے طلبہ نہ صرف تعلیمی اداروں میں سکالرشپ اور دیگر مواقع کی شفافیت کو یقینی بناسکتے ہیں بلکہ مستقبل میں سرکاری اداروں میں بھرتی کے عمل میں اپنی میرٹ کا دفاع کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ ا اپنے ریسرچ کیلئے بھی اس قانون کا استعمال کرکے سرکاری اداروں سے مستند ڈیٹا حاصل کرسکتے ہیں۔