پشاور(خصوصی نامہ نگار)اسلامیہ کالج پشاور کے شعبہ سیاسیات کے زیر اہتمام، چیئرمین ڈاکٹر امیراللہ خان کی قیادت میں شخصیت جانچنے کے لئے شعبہ نفسیات کے تعاون سے انٹرویو کا اہتمام کیا گیا۔انٹرویو لینے والے ماہرین میں ڈاکٹر حنا اقبال، ڈاکٹر شریف اللہ، ڈاکٹر سلمیٰ، اور ڈاکٹر مریم نور شامل تھے۔ اس سرگرمی کا مقصد طلبہ کی نفسیاتی، سماجی اور بین الشخصی صلاحیتوں کا جائزہ لینا اور انہیں مزید نکھارنا تھا تاکہ وہ مستقبل میں مقابلے کے امتحانات کے لئے بہتر تیاری کر سکیں۔ڈاکٹر امیراللہ خان نے اس موقع پر کہا کہ ایسے اقدامات طلبہ کی شخصیت سازی، اعتماد میں اضافہ، اور مؤثر ابلاغ کی مہارتوں کو فروغ دیتے ہیں، جس سے وہ ذمہ دار، باکردار اور معاشرے کے مفید شہری بننے کے قابل ہوتے ہیں۔