کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے سینئر معاون سیکرٹری جمشید دوتانی ، ضلع معاون سیکرٹری اختر لونی ، تحصیل سریاب کے سیکرٹری نیاز بڑیچ ، سینئر معاون سیکرٹری سید عبدالخالق آغا اور عبدالعزیز اچکزئی نے ہزارہ ٹاؤن علاقائی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ پارٹی کو علاقے میں فعال بنائیں گےکانفرنس کی صدارت نیاز بڑیچ نے کی اس موقع پر علاقائی سیکرٹری ملک عبدالعزیز اچکزئی ، سینئر معاون سیکرٹری معلم ابراہیم ، اطلاعات سیکرٹری میروائس خان، رابطہ سیکرٹری اسد اللہ، مالیات سیکرٹری حسین آغا منتخب ہوئے جن سے اختر لونی نے حلف لیا مقررین نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سریاب تحصیل میں اس وقت گیس پریشر کی شدید کمی ہے بارہا شکایات کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی سوئی سدرن گیس کمپنی فوری طور پر گیس پریشر کی بحالی اور رات کو لوڈشیڈنگ کا خاتمہ یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ، پینے کے صاف پانی فراہمی ، صفائی وستھرائی کے نظام کی بہتری اور عوام کو ہر شعبہ زندگی میں درپیش مسائل حل کرنا عوامی نمائندوں کا کام ہے لیکن بدقسمتی سے یہاں ہر حلقے میں فارم 47 کے نمائندگان کو مسلط کیاگیا ہے انہوں نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ قومی، سیاسی ،جمہوری پروگرام کو آگے بڑھائیں۔