• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پرملازمت کی ہر پیشکش سچائی پر مبنی نہیں ہوتی ،پی ٹی اے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے آن لائن نوکری تلاش کرنے والے شہریوں کیلیے انتباہ جاری کر دیا پی ٹی اے کی جانب سے مفاد عامہ کیلیے اہم پیغام جاری کیا گیا جس میں ایسے شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے جو آن لائن نوکری کی تلاش میں دھوکہ دہی کا نشانہ بن سکتے ہیں پیغام میں کہا گیاہے کہ شہری آن لائن نوکری کی تلاش کے حوالے سے محتاط رہیں کیونکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نظر آنے والی ملازمت کی ہر پیشکش سچائی پر مبنی نہیں ہوتی اصل میں ایسے لوگ شہریوں سے پیسہ اور ذاتی ڈیٹا تک رسائی چاہتے ہیںشہری محتاط رہیں پی ٹی اے کے مطابق آن لائن تحفظ کے پیشِ نظر ہر نوکری کے اشتہار کی تصدیق کریں پیشکش کرنے والی کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کریں ان کا تصدیق شدہ ای میل چیک کریں یا متعلقہ ایچ آر ڈپارٹمنٹ سے رابطہ کریں اگر اشتہار مشکوک لگے تو متعلقہ اداروں کو رپورٹ کریں۔
کوئٹہ سے مزید