• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکران میڈیکل کالج کے زیراہتمام بریسٹ کینسر آگاہی سیمینار

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) مکران میڈیکل کالج کے زیراہتمام ایم ایس ایف پاکستان کے اشتراک سے بریسٹ کینسر آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا تقریب کی صدارت پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر فضل خالق نے کی جبکہ ٹیچنگ اسپتال تربت کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر وحید بلیدی ، پروفیسر سرجن ڈاکٹر فدا بلوچ ، پروفیسر ثناللہ گزوزئی ، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر مصباح منیر ، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ امجد ، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر صاعقہ اور ڈاکٹر نازیہ نصیر اوردیگر نے شرکت کی مقررین نے بریسٹ کینسر کی ابتدائی علامات ، بروقت تشخیص اور علاج کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور خواتین میں اس مرض کے حوالے سے عوامی آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
کوئٹہ سے مزید