کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے رہنما حاجی محمد لطیف نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوتﷺ پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں عقیدہ ختم نبوت اسلام کی اساس اور ایمان کی روح ہے جس پر کسی بھی درجے میں کمزوری، نرمی یا ترمیم ناقابلِ برداشت ہےیہ باتیں انہوں نے ماہانہ اجلاس کے موقع پر بات چیتکرتے ہوئے کیں اس موقع پر کارکنان احرار موجود تھےانہوں نےکہا کہ مجلس احرار اپنے اکابر کی روایات کے مطابق عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت سرگرم ہے ملک کے مختلف شہروں میں تحفظ ختم نبوت کانفرنسز اجتماعات اور عوامی رابطہ مہمات جاری ہیں جن کا مقصد عوام میں دینی بیداری پیدا کرنا اور حکومت کو اس حساس مسئلے پر دوٹوک مؤقف اختیار کرنے پر آمادہ کرنا ہے۔