کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے رہنماؤں سابق ناظم رحیم کاکڑ سردار حسن شاہ جمیل بوستان ایڈووکیٹ میروائس ایڈووکیٹ احمد شاہ ایڈووکیٹ عبداللہ ایڈووکیٹ عمر فاروق ایڈووکیٹ ضیاالحق ارشد اچکزئی امین آغا نعمت خان اور سردار بہبول نے مشترکہ بیان میں صوبائی حکومت،چیف سیکرٹری، سیکرٹری جنگلات علماء کرام اور سیاسی و سماجی حلقوں سے مطالبہ کیا ہےکہ کوئٹہ سمیت بلوچستان میں آئس نشے کے باعث نوجوان نسل کی تباہی کو روکنے کیلئے فوری اقدامات کریں نوجوانوں اور خواتین میں آئس کا نشہ عام ہورہا ہے جس کی روک تھام کےلئے کوئی کارروائی نہیں ہورہی ایفیڈرین کی کٹائی بے دریغ جاری ہے لہٰذا ضروری ہےکہ جس چیز سے آئس نشہ بنتا ہے اور جہاں جہاں اس کی فیکٹریاں ہیں اس تک ایفیڈرین کی رسائی کو روکا جائے اس حوالے سے ہر ضلع ڈپٹی کمشنر اسسٹنٹ کمشنر پولیس فورس اور خاص کر اے این ایف کے علاوہ محکمہ جنگلات کے ذمہ داران اپنا کردار ادا کریں کیونکہ اس نشے سے سماجی تشدد میں بے پناہ اضافہ ہورہا ہے آئس نشے کے عادی افراد گھروں خاندانوں وغیرہ میں تشدد اور قتل و قتال میں ملوث پائے گئے ہیں معاشرہ اس لعنت کی وجہ سے تباہی کی طرف جارہا ہے۔