 
                
                 
 
کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت کی سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ابھے ایس اوکا نے کہا ہے کہ کوئی بھی مذہب ماحول کو نقصان پہنچانے یا آلودگی پھیلانے کی اجازت نہیں دیتا۔ پٹاخے چھوڑنا، بتوں کو پانی میں ڈبونا اور لاؤڈ اسپیکر سے شور پیدا کرنا کسی مذہب کا لازمی جزو نہیں۔ وہ دہلی این سی آر میں آتش بازی پر سال بھر کی پابندی لگانے والے بنچ کے سربراہ رہے ہیں۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام ایک لیکچر میں انہوں نے کہا کہ ججوں کو مذہبی یا عوامی دباؤ میں آئے بغیر بنیادی حقوق اور ماحول کے تحفظ کو مقدم رکھنا چاہیے۔