• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

20سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی دریافت کے لئے کامیاب بولیاں، ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری متوقع

اسلام آباد (عاطف شیرازی ، خالد مصطفیٰ) پاکستان کو دو دہائیوں بعد سمندر میں تیل و گیس کی دریافت کیلئے کامیاب بولیاں موصول ہوئی ہیں،لائسنز کے پہلے فیز میں تیل و گیس دریافت میں تقریباً 8 کروڑ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی، آف شور میں 23 بلاکس کی کامیاب بولیاں موصول ہوگئیں ، وزیراعظم شہباز کے انرجی سیکورٹی کے وژن کے مطابق کامیابی ملی، پٹرولیم ڈویژن کے مطابق کامیاب بڈنگ راؤنڈ معیشت کیلئے بہترین ثابت ہو گا، انڈس اور مکران بیسن میں بیک وقت ایکسپلوریشن کی حکمت عملی کامیاب رہی، کامیاب بولیاں تقریباً 53,510 مربع کلومیٹر کا رقبہ پر مشتمل ہے۔کامیاب بولی دہندگان میں او جی ڈی سی ایل ،پی پی ایل ، ماری انرجیز ، اور پرائم انرجی شامل، بطور شراکت دار بین الاقوامی اور نجی شعبے کی اہم کمپنیاں بھی شامل ، اربوں ڈالر کی ممکنہ سرمایہ کاری کا راستہ کھلنے کی توقع ہے۔وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) نے کامیاب بولیوں کا اعلان ایک عوامی تقریب میں کیا، جس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل پیٹرولیم کنسیشنز نے کی، اور اس میں سندھ اور بلوچستان کی صوبائی حکومتوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے انرجی سیکورٹی اور مقامی ذخائر کی ڈیولپمنٹ وژن کے عین مطابق 20 سال بعد پاکستان کے آف شور تیل و گیس ذخائر میں بڑی کامیابی ملی ہے ۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاکستان کو دو دہائیوں بعد سمندر میں تیل و گیس کی دریافت کی کامیاب بولیاں موصول ہوئی ہیں، لائسنز کے پہلے فیز میں پاکستانی سمندر میں تیل و گیس دریافت میں تقریباً 8 کروڑ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی۔.یہ بولی کا عمل رواں سال جنوری میں اٹھارہ (18) سال کے وقفے کے بعد شروع کیا گیا تھا تاکہ چالیس (40) آف شور بلاکس میں پٹرولیم ایکسپلوریشن لائسنس دیے جا سکیں۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈرلنگ کے دوران یہ سرمایہ کاری ایک ارب امریکی ڈالر تک بڑھنے کا امکان ہے، اعلامیے کے مطابق آف شور میں تیل و گیس کی 23 بلاکس کی کامیاب بولیاں موصول ہوئی ہیں۔مزید بتایا کہ کامیاب بڈنگ راؤنڈ پاکستانی معیشت کے لیے بہترین ثابت ہو گا، انڈس اور مکران بیسن میں بیک وقت ایکسپلوریشن کی حکمت عملی پاکستان کے لیے کامیاب رہی، کامیاب بولیاں تقریباً 53,510 مربع کلومیٹر کا رقبہ پر مشتمل ہیں۔ اعلامیے کے مطابق کامیاب بڈنگ راؤنڈ پاکستان کے اپ اسٹریم سیکٹر میں سرمایہ کاروں کے مضبوط اعتماد کا ثبوت ہے۔

اہم خبریں سے مزید