• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیزل ووڈ کی تباہ کن بولنگ، دوسرا ٹی ٹوئنٹی آسٹریلیا نے جیت لیا

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلیا نے جو ش ہیزل ووڈ کی شاندار بولنگ کی بدولت دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ جمعے کو میلبرن میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ بھارتی 18.4 اوورز میں 125 رنز بناسکی۔ ابھیشیک شرما 68 اور ہرشیت رانا 35 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اکشر پٹیل 7، شبمان گل 5، شیوم دوبے 4، سنجو سیمسن 2، کپتان سوریا کمار یادیو ایک ، تلک ورما، کلدیپ یادیو اور جسپریت بمراہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ جوش ہیزل ووڈ 3، زیویئر بارٹلیٹ اور نیتھن ایلس نے 2،2 جبکہ مارکس اسٹوئنس نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ہوم ٹیم نے ہدف 6 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ کپتان مچل مارش 46، ٹریوس ہیڈ 28 اور جوش انگلس 20 رنز بناکر نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کو پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ میچ سے قبل گردن میں گیند لگنے سے ہلاک 17 سالہ بین آسٹن کی یاد میں ایک منٹ خاموشی اختیار کی گئی۔

اسپورٹس سے مزید