• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم ٹرافی: روحیل نذیر، فہم الحق، سرمد، اذان کی سنچریاں

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں راؤنڈ کے دوسرے دن جمعے کو روحیل نذیر، فہم الحق،سرمد بھٹی،اذان اویس نے سنچریاں اسکور کیں۔ شاہنواز دھانی اور محمد حسنین نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ پشاور میں بہاولپور کی ٹیم کراچی بلوز کے خلاف پہلی اننگز میں 115رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سعدخان نے 61 رنز بنائے۔ ثاقب خان نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ کراچی بلوز بھی اپنی دوسری اننگز میں110 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عمیر بن یوسف نے 76 رنز بنائے۔ بہاولپور نے 213 کے ہدف کے تعاقب میں ایک وکٹ پر 35 رنز بنائے تھے۔ اسلام آباد میں لاہور وائٹس پہلی اننگز میں 283 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ قاسم اکرم اور علی زریاب نے ففٹیاں بنائیں ۔ ملتان نے اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 122 رنز بنا لئے۔ راولپنڈی میں فیصل آباد نے پشاور کے خلاف پہلی اننگز میں 7 وکٹوں پر 309 رنز اسکور کیے، فہم الحق 17 چوکوں کی مدد سے 137 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ یہ ان کی پہلی فرسٹ کلاس سنچری ہے۔ ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں سیالکوٹ کی ٹیم پہلی اننگز میں 385 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اذان اویس 123 ، عبداللہ شفیق 62، محسن ریاض60 اور افضل منظور نے 51 رنز بنائے۔ شاہنواز دھانی نے 86 رنز دے کر 5 شکار کیے۔ ایبٹ آباد کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 92 پر سمٹ گئی ۔ محمد حسنین نے 22 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں ۔ ایبٹ آباد نے فالو آن کے بعد دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 37 رنز بنائے تھے۔ ایبٹ آباد میں ہوم سائیڈ 432 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سرمد بھٹی150 اور روحیل نذیر نے 101 رنز اسکور کیے۔ عاکف جاوید نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ فاٹا نے پہلی اننگز میں 7 وکٹوں پر 213 رنز بنائے تھے۔ ریحان آفریدی 71 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ حنین شاہ نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

اسپورٹس سے مزید