کراچی(اسٹاف رپورٹر) بھارتی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کانگریس رہنما محمد اظہر الدین بھارتی ریاست تلنگانہ کےوزیر بن گئے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اظہرالدین کو اقلیتی بہبود، کھیل و نوجوانان امور کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔ انہوں نے بھارتی ٹیم کی قیادت کے ساتھ 99 ٹیسٹ اور 334 ون ڈے میچز کھیلے ۔