• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کی واضح برتری کے ساتھ ایشین یوتھ گیمز کا اختتام

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بحرین میں تیسرے ایشین یوتھ گیمز رنگا رنگ تقریب میں چین کی واضح برتری کے ساتھ ختم ہوگئے۔ 45 ملکوں کے ایونٹ میں میڈلز ٹیبل پر پاکستان ایک سلور (والی بال) اور ایک برانز ( کبڈی ) میڈلز کے ساتھ29 ویں پوزیشن پر رہا۔ پاکستانی کھلاڑیوں کی پیراکی، جوڈو اور جیوجتسومیں کار کردگی مایوس کن رہی، تینوں ایونٹ میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں کے ہاتھ خالی رہے اختتامی تقریب میں آتش بازی کا دلکش مظاہرہ کیا گیا، مقامی ثقافت کو نمایاں کیا گیا۔ کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹکیا، مشعل کو بجھایا گیا اور اگلے 2029کے یوتھ گیمز کا پرچم میزبان ازبکستان اولمپکس حکام کے حوالے کیا گیا۔ چین 147میڈلز کے ساتھ سر فہرست رہا جس میں63 گولڈ، 49 سلور اور35 برانز میڈلز شاملہیں۔ ازبکستان دوسری اور قازقستان تیسری پوزیشن پر ر ہے۔ میزبان بحرین تمغوں کی دوڑ میں13ویں پوزیشن پر رہا ۔ کھیلوں کے اختتام سے ایک دن قبل ایتھلیٹس کے اعزاز میں آفیشل ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

اسپورٹس سے مزید