 
                
                 
 
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایمرجنگ ایشیا کپ میں بھارت کو اے سی سی چیئرمین محسن نقوی کا پھر سے سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ کیا بھارت جیت کی صورت میں پھر محسن نقوی سے کپ لینے سے انکارکریگا ۔ ایمرجنگ ایشیا کپ کا نام تبدیل کر کے اسے ایشیا کپ رائزنگ اسٹار چیمپئن شپ کا نام دیدیا گیا۔ٹورنامنٹ 14 سے 23 نومبر تک دوحا قطر میں ہوگا۔ آٹھ ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت ایک گروپ میں ہوں گے ۔ بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ایمرجنگ ایشیاکپ میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔ بھارت، افغانستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، یو اے ای، عمان اور ہانگ کانگ شرکت کریں گی۔