• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیس بال فیڈریشن نے فخر شاہ پر پابندی مسترد کردی

سید فخر علی شاہ سیکریٹری پاکستان فیڈریشن بیس بال فیڈریشن—فائل فوٹو
سید فخر علی شاہ سیکریٹری پاکستان فیڈریشن بیس بال فیڈریشن—فائل فوٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان فیڈریشن بیس بال کی ایگزیکٹو کمیٹی نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے فیڈریشن کے سیکریٹری سید فخر علی شاہ پر پابندی کو مسترد کردیا ہے۔ اجلاس لاہور میں فیڈریشن کے صدر شوکت جاوید کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں متفقہ طور پر انہیں فیڈریشن سیکریٹری برقرار رکھنے کی منظوری دی گئی کیونکہ ان پر فیڈریشن یا پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے کوئی پابندی نہیں لگائی ہے۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے فیصلے کے خلاف سید فخر علی شاہ ذاتی حیثیت سے اور الگ سے اپیل دائر کرے گی۔

اسپورٹس سے مزید