• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے

بابر اعظم—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
بابر اعظم—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق کپتان بابر اعظم ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔ لاہور میں دوسرے میچ سے قبل انہوں نے نے 129 میچز کی 122 اننگز میں 4223 رنز بنا رکھے تھے۔ انہیں روہت شرما کا ریکارڈ توڑنے کیلئے صرف 9 رنز درکار تھے۔ انہوں نے 11 رنز کی اننگز کے دوران یہ سنگ میل عبور کرلیا۔ اب وہ 4232 رنز کے ساتھ ٹی 20 انٹرنیشنل کے سب سے کامیاب بیٹر بن چکے ہیں۔ بابر اعظم نے یہ اعزاز اپنے 130 ویں ٹی 20 انٹرنیشنل اور 122 ویں اننگز میں حاصل کیا۔ وہ ٹی 20 انٹرنیشنل کیریئر میں 3 سنچریاں اور 36 نصف سنچریاں بناچکے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید