• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین ورلڈ کپ کی چیمپئن نئی ٹیم ہوگی

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر/ جنگ نیوز) خواتین ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا،1973 کے پہلے ایونٹ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ انگلینڈ اور آ سٹریلیا کی ٹیمیں فائنل نہیں کھیل رہی ہیں۔ پہلی بار نئی ٹیم اپنے سر پر چیمپئن کا تاج سجائے گی ۔ بھارتی ٹیم دو مرتبہ رنر اپ رہ چکی ہے۔ آسٹریلیا نے ریکارڈ 7 مرتبہ ٹائٹل جیتا ہے ۔ آئی سی سی نے فائنل کیلئے ایلوائس شیریڈن اور جیکولین ولیمز کو آن فیلڈ، سو ریڈفرن تھرڈ امپائر، نمالی پریرا کو فورتھ امپائر جبکہ مشیل پریرا کو میچ ریفری مقرر کیا ہے۔

اسپورٹس سے مزید