ہرارے (جنگ نیوز) افغانستان نے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں زمبابوے کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔ ہوم ٹیم 125 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ راشد خان نے 9 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔ جواب میں اوپنر ابراہیم زدران کے ناقابل شکست 57 رنز کی بدولت افغانستان نے 18 اوورز میں حاصل کرلیا۔