کراچی (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ میں لاہور قلندر کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے دوسرے مرحلےمیں پانچ ٹیموں کے درمیان صوبائی کرکٹ لیگ کا آغاز ہوگیا۔ لاہور قلندر انتظامیہ نے کہا ہے کہ ایونٹ سے 30 بہترین پرفارمر کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا، کھلاڑیوں کےانتخاب کیلئے اسکروٹنی لاہور قلندر کے ایپلیکیشن کے ذریعے کی جارہی ہے، پرائم منسٹریوتھ کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ کے آخری مرحلےمیں دسمبر میں نیشنل لیگ منعقد ہوگی ۔