• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی خدمت اور شہر کی تعمیر و ترقی جماعت اسلامی کا وژن، منعم ظفر خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ امانت و دیانت کے ساتھ عوامی خدمت اور شہر کی تعمیر و ترقی جماعت اسلامی کا وژن ہے، جماعت اسلامی کے بلدیاتی نمائندے محدو د وسائل اور اختیارات کی کمی کے باوجود عوامی خدمت کے کاموں میں مصروف ہیں، صرف 2سال میں جماعت اسلامی نے اپنے 9 ٹاؤنز میں 171 سے زائد پارکس بحال کیے، 42 سرکاری اسکول ازسرنو تعمیر کیے، ایک لاکھ سے زائد اسٹریٹ لائٹس نصب کیں اور کھیلوں کے میدان آباد کیے، گلشن اقبال میں زیڈ اے نظامی روڈ کی از سر نو تعمیر و بحالی اور ناظم آباد نمبر2میں صادقین پارک و ارینا کا افتتاح عوام کے لیے تحفہ ہے، جبکہ حیدری مارکیٹ کو ماڈل مارکیٹ میں تبدیل کیا گیاہے جس کا افتتاح امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمنٰ کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے زیڈ اے نظامی روڈ نزد بیت المکرم مسجد گلشن اقبال میں ماڈل روڈ اور ناظم آباد نمبر 2میں صادقین پار ک و ارینا کے افتتاح کے موقع پر منعقد تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا، گلشن اقبال میں تقریب سے امیر ضلع شرقی نعیم اختر،ٹاؤن چیئرمین و دیگر نے بھی خطاب کیا،منعم ظفر خان نے مزیدکہاکہ بدقسمتی سے وفاقی و صوبائی حکومتوں اور حکمران پارٹیوں کی نا اہلی کے باعث اہل کراچی بے شمار مسائل سے دوچار ہیں،گزشتہ 22 برس میں شہر کے لیے پانی کی ایک بوند کا بھی اضافہ نہیں ہوا، شہری بھاری بجلی بلوں کی ادائیگی کے باوجود 18،18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ برداشت کر رہے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید