• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، سڑکوں پر تجاوزات میں ملوث 103 ہوٹل سیل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)شہر میں سڑکوں پر غیر قانونی ٹیبل کرسیاں رکھنے اور تجاوزات کرنے والے ہوٹلوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 103 ہوٹل سیل کردئیے گئے ،تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے کراچی بھر میں سڑکوں پر غیر قانونی ٹیبل اور کرسیاں رکھنے اور پارکنگ کرنے والے ہوٹلوں اور کھانے پینے کے مراکز کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، کارروائی 27 اکتوبر سے 30 اکتوبر 2025 تک جاری رہی، جس کے دوران مختلف علاقوں میں 103 ہوٹلوں اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو عوامی مقامات پر غیر قانونی قبضہ کرنے اور گاڑیوں و پیدل چلنے والوں کی آمد و رفت میں رکاوٹ ڈالنے پر سیل کر دیا گیا، ضلع جنوبی میں 12، وسطی میں 46 ، ضلع شرقی میں 21 ، ضلع کورنگی میں 9، ضلع ملیر میں 8، ضلع غربی میں 9 ہوٹل سیل کیے گئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید