کراچی( اسٹاف رپورٹر )پولیس نے مبینہ مقابلوں میں چھ زخمی ملزمان سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا،تفصیلات کے مطابق رضویہ سوسائٹی پولیس نے اردو بازار ناظم آباد نمبر 2 میں مبینہ مقابلے میں ملزم محمد علی ولد محمد اکبر کو زخمی حالت میں جبکہ دوسرے ملزم محمد وقاص ولد محمد عمر کو بلا ضرب گرفتار کر کے 2 30 بور پستول، موبائل فونز اور موٹر سائیکل بغیر نمبر پلیٹ برآمد کرلی ، سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے نیو سبزی منڈی کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ اس کا ساتھی ملزم فرار ہو گیا،زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت جمعہ خان ولد نور محمد کے نام سے ہوئی،ملزم کے قبضے سے ایک غیر قانونی پستولبرآمد کرلی گئی،جمشید کوارٹرز پولیس نے جہانگیر روڈ یوٹیلیٹی اسٹور کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں خان بہادر ولد غلام حیدر (زخمی) اور شعیب خان ولد گل محمد خان شامل ہیں،ملزمان کے قبضے سے ایک پستول اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی،شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے بروہی چوک کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، ساتھی موقع سے فرار ہوگیا،زخمی ملزم کی شناخت سونو ولد شہزاد کے نام سے ہوئی۔ملزم کے قبضے سے ایک پستول ، موٹرسائیکل اور کیش رقم برآمد ہوئی،کورنگی پولیس نے کورنگی ڈھائی نمبر سے بلال چورنگی جاتے ہوئے دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم جمشید ولد احمد زخمی حالت میں جبکہ ملزم ایڈوانس کھوکر عرف شون ولد نیلم کو گرفتار کرکے ایک ٹی ٹی پستول نقدی رقم اور موبائل فون برآمد کیا گیا،الفلاح پولیس نے باغ ملیر پلیہ کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں ملزم خالد ولد محمد خان زخمی حالت میں جبکہ ساتھی عامر علی ولد علی گوہر کو بلا ضرب گرفتار کرکے 30 بور پستول ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی ۔