کراچی( اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ حکومت نےعوام کو ریلیف دینے کی بجائے ای چالان کی مشکلات میں مبتلا کردیا ہے،قوانین کی پاسداری اور ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے جدید نظام متعارف کرانا اچھا اقدام ہے، نارمل چالان کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام با آسانی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ ادا کرسکیں ، انہوں نے کہاکہ ایک ہی ملک میں ٹریفک قوانین پر جرمانے عائد کرنے کے طریقے الگ مناسب عمل نہیں ہے،پورے ملک میں ٹریفک نظام اور جرمانوں کا طریقہ کار ایک جیسا ہونا چاہیے۔