• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، لاپتا افراد کی بازیابی کی درخواستوں پر پیشرفت رپورٹ جمع کروانے کا حکم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی کی درخواستوں پر پیشرفت رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیدیا، پولیس کی جانب سے شہریوں کی بازیابی سے متعلق پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ شاہ لطیف سے لاپتا شہری مختار احمد گھر واپس آگیا ہے، سائیٹ ایریا سے رسول خان، بلوچ کالونی سے محمد خان، شاہ لطیف سے سرویچ سرگانی، صاحبزادہ خان اور گارڈن سے لاپتا عامر خان، شاہزیب خان کی تلاش جاری ہے، سرویچ کی بازیابی سے متعلق پیشرفت رپورٹ جمع نہ کرانے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ گزشتہ کئی سماعتوں سے پولیس کوئی پیش رفت رپورٹ پیش نہیں کر رہی، پولیس نے مقدمہ اے کلاس کرکے داخل دفتر کردیا ہے، عدالت نے آئندہ سماعت پر شہریوں کے بازیابی سے متعلق پیشرفت رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 21نومبر تک ملتوی کردی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید