کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ اینٹی کرپشن کا ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے کوخط، کنسلٹنٹ کمپنی کی تقرری کے بغیر 11 ارب روپے کے ٹینڈر کیسے کئے محکمہ اینٹی کرپشن نے شکایت موصول ہونے پر ڈی جی کے ڈی اے سے مبینہ بے ضابطگیوں پر رپورٹ طلب کی ہے اور کہا ہے کہ پندرہ روز میں میں تفصیلی رپورٹ جمع کرائیں، وزیر اعلیٰ سندھ نے بغیر کنسلٹنٹ ٹھیکے دینےکے عمل پر چند روز قبل انکوائری کا حکم دیا تھا،دریں اثنا کے ڈی اے ذرائع کا موقف ہے کہ تمام کام ان ہاؤس کنسلٹنٹ ضوابط کے مطابق تقرری کے بعد ہی انجام دیئے جا رہے ہیں۔