کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شیرشاہ پل پر ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے 22 سالہ احسن بیگ ولد سنوبر بیگ کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے، قائد آباد مرغی خانہ پل پرفائرنگ سے 18 سالہ معشوق علی ولد بشیر علی زخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق زخمی نوجوان مسافر بس کی چھت پرسوار تھا کہ اسے نامعلوم سمت سے گولی آ کر لگی۔