• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای چالان کراچی میں کمائی کا نیا ذریعہ بنا دیا گیا، سیف الدین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان کے ذریعے بھاری جرمانوں کے خلاف جماعت اسلامی کے ارکان سٹی کونسل کا ایم اے جناح روڈ پر احتجاج، سٹی کونسل میں اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو جرمانے کئے جارہے ہیں وہ کسی شہر میں نہیں، کراچی میں کمائی کا نیاذریعہ بنا دیا گیا ہے،کراچی کے شہریوں کا خون نچوڑنے کی اجازت نہیں دیں گے، ای چالان کے نام پر کراچی والوں سے بھتہ خوری کی جارہی ہے، پنجاب میں جرمانے بہت کم ہیں ،اگر سندھ حکومت نے یہ فیصلہ واپس نہیں لیا تو عدالت جائیں گے،سڑکوں پر کوئی لائن نہیں سگنل خراب، سڑکیں ٹوٹی ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ جرمانے کریں مگر پرانے نوٹیفیکشن کے مطابق کریں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید