کراچی( اسٹاف رپورٹر )ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 گھنٹوں میں مزید 5791الیکٹرانک چالان جاری کر دیئے ،4 روز کے دوران مجموعی طور پر جاری کیے گئے چالان کی تعداد 18ہزار 733ہو گئی، ٹریفک پولیس کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 3546 ، بغیر ہیلمنٹ موٹر سائیکل چلانے پر 1555، ریڈ لائٹ کی خلاف ورزی پر 352 ، موبائل فون کے استعمال پر 166، اوور اسپیڈنگ پر 65،کالے شیشوں پر 40 ،نوپارکنگ پر 19، رانگ وے پر 13 ،اوور لوڈنگ پر 9، بیجا لوڈ پر 6 اور اسٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر 17ای چالان جاری کیے گئے۔