ملتان (سٹاف رپورٹر ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر کے صدر ظفر اقبال صدیقی، ضلعی صدر ملتان شیخ طاہر امجد اور نائب صدر زوہیب بٹ سمیت پنجاب بھر کے تاجر نمائندوں نے ملاقات کی،اس موقع پر تاجر رہنماؤں نے پیرا فورس کے ہتک آمیز رویے، پراپرٹی ٹیکس میں غیر ضروری اضافے، خصوصاً کمرشل ڈی سی ریٹس کی بلند سطح اور پراپرٹی ویلیو ایشن ٹیبل کو کم از کم تین سال تک برقرار رکھنے کے مطالبات گورنر پنجاب کے سامنے رکھے، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے تاجروں کے تمام تحفظات غور سے سنے اور یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل اور تجاویز کو سفارشات کی صورت میں حکومت پنجاب تک پہنچایا جائے گا۔