ملتان(سٹاف رپورٹر )مسجد بہاؤالدین زکریا ملتانیؒ، قلعہ کہنہ قاسم باغ میں شہید ناموسِ رسالت ﷺ غازی علم الدین شہیدؒ کے 96ویں عرس کے موقع پر اجتماع منعقد ہوا۔اجتماع سے مخدوم غلام یزدانی گیلانی ،زاہد بلال قریشی، ایم پی اے ندیم قریشی، علامہ رکن الدین قادری، غلام مصطفی قریشی، پیر عارف شاہ سہروردی، بابو نفیس انصاری و دیگر نے بھی خطاب کیا۔