ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں آٹھ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔راجہ رام پولیس نے ملزمہ عابدہ سے 3060گرام چرس ملزمہ سونیا عامر سے 1100 گرام ہیروئن چہلیک پولیس نے ملزم نعیم نعمان سے 10لیٹر شراب شاہ شمس پولیس نے ملزم شہباز سے 25لیٹر ملزم غلام مصطفی سے 30لیٹر شراب گلگشت پولیس نے ملزم رمضان سے 1900گرام آئس 2000گرام چرس کوتوالی پولیس نے ملزم ارشاد سے 560گرام چرس اور قادر پورراں پولیس نے ملزم اللہ رکھا سے 5لیٹر شراب برآمد کرلی ۔بدھلہ سنت پولیس نے 7سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کوشش کرنے کی اطلاع پر تحقیقات شروع کردی رقبہ کو ناجائز آبپاشی کرنے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے موٹرسائیکل کی الٹریشن کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔بستی ملوک پولیس نے دوران مزاحمت شہری کو زخمی کرنے اور اپنے ہی ساتھی کو گولی مارکر ہلاک کرنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے مبینہ اغوا کے مختلف واقعات کی اطلاع پر تحقیقات کا عمل شروع کردیا ۔پولیس نے شہریوں کو بوگس چیک دینے اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں 7افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔