ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،راجہ رام پولیس نے ملزم عدیل سے 1480گرام چرس ،چہلیک پولیس نے ملزم مظہر عباس سے 1100گرام ہیروئن، ملزم بشیر سے 220گرام ہیروئن اور ممتاز آباد پولیس نے ملزم طارق سے 10لیٹر شراب برآمد کرلی،ماں بیٹی کی لڑائی پر ہمسائے نے بیٹی کے فوت ہونے کی کال کر دی، پولیس نے ہمسائے کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی،پولیس نے زیادتی کرنے اور کم عمر بچی سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے لین دین کے معاملات میں رقم کی ادائیگی کے لیے شہریوں کو بوگس چیک دینے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے اینٹی ریپ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں 6افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں دو نامزد دیگر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے جب کہ کینٹ پولیس نے دوشیزہ کو شادی کا جھانسہ دیکر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کی اطلاع پر ملزم کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ۔