• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خسرہ اور وبائی امراض کے خلاف آگہی سیمینار ، ریلی کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر وسیم حامد نے کہا ہے کہ خسرہ اور دیگر وبائی امراض سے بچاؤ کے لیے عوامی آگاہی انتہائی ضروری ہے، کیونکہ بروقت حفاظتی اقدامات ہی صحت مند معاشرے کی ضمانت ہیں، وہ ملتان میں منعقدہ خسرہ اور وبائی امراض کے خلاف آگہی سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ڈپٹی کمشنر نے اپنے خطاب میں کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے خسرہ کے خاتمے کے لیے جاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ بھرپور تعاون کر رہی ہے،سیمینار کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے آگہی ریلی کی قیادت بھی کی جس میں محکمہ صحت کے افسران، پیرا میڈیکل سٹاف، طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید