ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 30مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ بی زیڈ کے علاقے انیس سے دو ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی و موبائلزفونز چھین کر فرار ہوگئے تھانہ نیوملتان کے علاقے زوہیب خالد سے دو نامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پر نقدی و موبائل لوٹ کر لے گئے تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے محمد حماد سے نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزم جھپٹا مارکر موبائل چھین کر لے گیا تھانہ مظفر آباد کے علاقے عثمان ارشد سے مسلح ڈاکووں نے موٹرسائیکل چھین لی تھانہ ممتاز آباد کے علاقے محمد شاہد سے ڈاکو اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے محمد اقبال سے نامعلوم ملزمان نے نقدی و موٹرسائیکل سے محروم کردیا تھانہ بستی ملوک کے علاقے ڈاکٹر مزمل عباس سے ڈاکووں نے موبائلزفونز چھین لیئے جبکہ تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے محمد ایاز کا موبائل صدر جلالپور کے علاقے اقبال کا سامان راجہ رام کے علاقے محمد باقر کے مدرسہ کی موٹر کینٹ کے علاقے آصف کی موٹرسائیکل چہلیک کے علاقے سحر محمود کا موبائل مظفر آباد کے علاقے سفیان کا سونا شاہ شمس کے علاقے شہزاد لطیف کا گیس میٹر نعمان کا موبائل نیوملتان کے علاقے محمد رمضان کا سامان شاہ رکن عالم کے علاقے حامد اکرم کی موٹرسائیکل سیتل ماڑی کے علاقے فواد الحسن کی موٹرسائیکل اللہ رکھا کا موبائل دہلی گیٹ کے علاقے محمد طلال کا موبائل دولت گیٹ کے علاقے شہزاد رسول کی موٹرسائیکل غلام مصطفی لوہاری گیٹ کے علاقے محمد سلیم کے موبائلزفونز بدھلہ سنت کے علاقے انور بلال کے مویشی محمد انتظار کا بکرا ڈی ایچ اے کے علاقے ناصر کا میٹر بجلی صدر کے علاقے مصطفی کی بکری شجاعت کا موبائل اور قادر پورراں کے علاقے وسیم کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔