• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اہلسنت پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس کل ہو گا

ملتان(سٹاف رپورٹر) جماعت اہلسنت پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس کل( اتوار کو) ملتان میں منعقد ہوگا جس کی صدارت جماعت کے مرکزی امیر علامہ سید مظہر سعید کاظمی کریں گے ،اجلاس میں مرکزی عہدیداران کی توثیق کے علاوہ قرآن مجید اور سیرت النبیﷺ کے پیغام کی ترویج و اشاعت ،قومی یک جہتی ،استحکام پاکستان اور قومی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات اور موجودہ ملکی حالات پر غور و خوض کیا جائے گا ،اجلاس میں ملک بھر سے جماعت اہلسنت کے عہدے داران اور سپریم کونسل کے ارکان شریک ہوں گے ۔
ملتان سے مزید