ملتان (سٹاف رپورٹر) کسٹم ملتان نے تین کروڑ روپے مالیت کی 59 کلو چاندی برآمد کرکے دو افراد کو گرفتار کرلیا، بتایا گیاہے کہ کسٹم ٹیم نے شیر شاہ کے مقام پر مشکوک گاڑی کو روک کر اس کے خفیہ خانوں سے 59 کلو چاندی برآمد کی، گاڑی میں موجود دو افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔