• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی مذبح پر چھاپہ 320کلو گوشت تلف

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا دنیاپور میں غیر قانونی سلاٹر ہاؤس پر چھاپہ، 320 کلو مضر صحت گوشت تلف، سلاٹر ہاؤس مالک کیخلاف ایف آئی آر درج کرادی گئی، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں حماد ٹاؤن قطب پور سادات میں غیر قانونی سلاٹر ہاؤس پر کارروائی کی گئی۔ انسپکشن کے دوران بیمار جانوروں کا گوشت برآمد کیا گیا۔ ویٹرنری ڈاکٹر کے مطابق گوشت ناقابل استعمال اور صحت کیلئے نقصان دہ پایا گیا۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے غیر معیاری گوشت موقع پر تلف کرکے سلاٹر ہاؤس مالک کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی۔
ملتان سے مزید