ملتان(سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران مین بازار شریف پورہ کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی، جس میں تاجر رہنماؤں شوکت علی شکوری اور حافظ یاسر الرحمن نے نومنتخب عہدیداران صدر عرفان علی اکبر انصاری جنرل سیکرٹری حافظ عتیق الرحمن،چیئرمین غلام یاسین، وائس چیئرمین محمد ظفر اقبال،گروپ لیڈر غلام ارتضی،سرپرست اعلی خادم حسین،سرپرست محمد اسحاق،سینیئر نائب صدر عامر سعید،نائب صدور مقبول احمد خادم حسین گوہراور دیگر سے انکے عہدوں کا حلف لیا۔عمران علی انصاری نے تقریب سے خطاب میں چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان سے انجمن کے باضابطہ الحاق کا اعلان کیا۔