ملتان (سٹاف رپورٹر)12 سالہ لڑکی کچے کے ڈاکوؤں کو فروخت کرنے والا گروہ گرفتار ، شاہ شمس ملتان کے علاقے کے رہائشی مدعی مقدمہ عبدالرحمان نے بتایا کہ میری بچی مہناز کو ملزمان علی اور اس کی والدہ سمینہ بی بی اغوا کر کے لے گئے جس پر تھانہ شاہ شمس کی پولیس ٹیم نے بچی کو ڈسٹرکٹ رحیم یار خان سے بازیاب کرایا جہاں پر یہ ایک گینگ کے ہتھے چڑھی ہوئی تھی۔