اسلام آباد(اے پی پی)حکومت پاکستان اور کویت فنڈ فار عرب اکنامک ڈویلپمنٹ کے درمیان مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبے کے لئے 7.5 ملین کویتی دینار (تقریبا 25ملین امریکی ڈالر) مالیت کے دوسرے قرض معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ سیکریٹری اقتصادی امورکا کہنا ہے کہ منصوبہ تسلی بخش انداز میں آگے بڑھ رہا ہے اور دوسرے قرض کی رقم سے اس سٹریٹجک منصوبے پر تعمیراتی سرگرمیاں مزید تیز ہوں گی۔