• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ کی گندم کے امدادی پیکج کے فوری اجرا کی ہدایت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گندم امدادی پیکج کے فوری اجرا کی ہدایت کردی ، امدادی پروگرام حقیقی اور چھوٹے کسانوں تک بلا تاخیر پہنچنا چاہئے ،4لاکھ 12 ہزار کسانوں کو 55 ارب روپے کا پیکج دیا جا رہا ہے،تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیر اعلیٰ ہاوس میں سید مراد علی شاہ نے گندم کے کاشتکاروں کے لئے 2025کے امدادی پروگرام کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محکمہ زراعت کو ہدایت دی کہ صوبے بھر میں گندم کی بروقت کاشت کے لئے چھوٹے کسانوں کو یوریا اور ڈی اے پی کھادیں خریدنے میں مدد دینے کے لئے فنڈز کی فوری فراہمی شروع کی جائے۔ اجلاس میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، آصف حیدر شاہ، رحیم شیخ، زمان ناریجو اور دیگر افسران شریک ہوئے۔

ملک بھر سے سے مزید