اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) وفاقی بیو رو کریسی میں تقرر و تبادلے؛ طارق چوہان ڈائریکٹر جنرل نیشنل پولیس بیورو ، محمد عامر ملک وزارت آئی ٹی میں 3 سال کیلئے کنٹریکٹ پرممبر (انٹرنیشنل کوآرڈینیشن) ،وقاص عباس ڈائریکٹر ٹیکنیکل، عظیم خان پروگرام ڈائریکٹر، ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پروجیکٹ انفار میشن ٹیکنا لوجی ، سیکریٹریٹ گروپ، گریڈ 22 کے افسراسلم غوری او ایس ڈی بنا دیے گئے، نجکاری ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری شہزاد آصف تبد یل ، ڈپٹی سیکریٹری وزارتِ دفاع راولپنڈی تعینات ،نوٹیفیکشن جاری۔ تفصیلات کے مطابق پولیس سروس کے گریڈ 21 کے افسر محمد طارق چوہان کو ڈائریکٹر جنرل نیشنل پولیس بیورو تعینات کیا گیا وہ اس سے قبل پنجاب حکومت میں خدمات انجام دے رہے تھے۔