کراچی ( ثاقب صغیر )ایف آئی اے کراچی زون کا دو دن بعد ہی یو ٹرن، شبرزیدی کیخلاف مقدمہ واپس اس اقدام نے ادارے کے اندرونی نظام، تفتیشی عمل اور افسران کی اہلیت پر سنگین سوالات کھڑے کردیئے۔ سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی اور دیگر کے خلاف دو روز قبل درج مقدمہ واپس لینے کے لئے مراسلہ لکھ دیا گیا۔ مراسلہ ڈپٹی ڈائریکٹر کرائم کی جانب سے ڈائریکٹر ایف آئی زون کراچی کی اجازت سے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل کو لکھا گیا ہے۔مراسلہ درج ایف آئی آر نمبر 32/2025 کے حوالے سے لیگل کمنٹس ،سی ایف آر کے عنوان سے ارسال کیا گیا ہے۔مراسلے میں ایف آئی اے کراچی زون کی جانب سے مقدمہ منسوخ کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔